ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بی جے پی ایم پی ساکشی مہاراج نے پھر اگلا زہر، کہا اسلام میں خواتین کی حیثیت جوتیوں جیسی ہے (مزید خبریں)

بی جے پی ایم پی ساکشی مہاراج نے پھر اگلا زہر، کہا اسلام میں خواتین کی حیثیت جوتیوں جیسی ہے (مزید خبریں)

Sat, 16 Apr 2016 23:42:10  SO Admin   SO News /INS India

اناؤ16اپریل(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)بی جے پی ایم پی ساکشی مہاراج نے کہا ہے کہ اسلام میں خواتین کی حالت جوتی کی طرح ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کو لے کرعدالت کو دخل دینا چاہئے۔متنازعہ بیانات کے لئے مشہور ساکشی مہاراج نے اپنے پارلیمانی حلقہ اناؤ میں یہ بیان دیاہے۔انہوں نے کہا کہ مساجد میں خواتین کے لیے نماز پڑھنے کا حق دیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اسلام میں خواتین کومردوں کے مساوی حقوق ملنے چاہئیں،ملک کو آئین کے حساب سے چلنا چاہئے نہ کہ فتووں سے۔انہوں نے کہا کہ ہندوؤں کے معاملے میں دخل دیتے رہی عدالت کو اسلام کے معاملے میں بھی دخل دینے کی ضرورت ہے۔مہاراج نے کہاکہ اسلام میں خواتین کی حالت بہت قابل رحم ہے،انہیں پاؤں کی جوتیوں کی طرح استعمال کیا جاتا ہے،جب ضرورت ہوئی تو پہن لیاپھر اتار کر باہر کر دیا،حکومت اور عدالت کو اس معاملے میں آگے بڑھ کر دخل دینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہرمعاملے میں صرف ہندوؤں کو ہی نشانہ بنایا جانا صحیح بات نہیں ہے۔


Share: